بیونس آیرس،3/دسمبر (ایس او نیوزيیواین آئی)ارجینٹنا کے دارالحکومت بیونس آیرس میں ہورہی جی20کانفرنس کا ممبر ملکوں کے کثیر جہتی تجارتی نظام اور عالمی تجارتی تنظیم(ڈبلیو ٹی او)میں بہتری کی اپیل کے ساتھ اختتام ہوگیا۔آخری اعلامیہ میں کہاگیاکہ حالیہ نظام اپنے مقصد کو پورا نہیں کرپارہا ہے اور اس میں بہتری کی گنجائش ہے ۔اس لئے ہم عالمی تجارتی تنظیم میں ضروری اصلاح کی حمایت کرتے ہیں۔’’ممبر ملکوں نے کہا ،‘‘بین الاقوامی تجارت اور غیرملکی ترقی ،پیداواریت ،اپ گریڈیشن،روزگار کے اہم ذرائع ہیں۔ہم اس میں کثیر جہتی تجارتی نظام کے ذریعہ جارہے اہم تعاون کو تسلیم کرتے ہیں۔موسمیاتی تبدیلی کے ضمن میں جی۔20لیڈروں کے اعلامیہ میں کہاگیا۔پیرس معاہدے پر دستخط کرنے والے ممالک ایک بار پھر اس بات کی توثیق کرتے ہیں کہ پیرس معاہدے میں تبدیلی نہیں کی جاسکتی اور اس کی مکمل طورپر عمل درآمدگی کے لئے ہم پرعزم ہیں لیکن رکن ممالک کی صلاحیت کے مطابق ذمہ داری مختلف ہے۔